شیخ محمد بن زاید سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات، دفاعی تعاون کا جائزہ

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے پیر کو ابوظبی کے قصر الشاطی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔
 سرکاری خبر رساں ایجنسی’ وام ‘کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی افواج کا سربراہ مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ’ وہ پاکستان اور اس کے عوام کے حوالے سے اپنی نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سرخرو ہوں‘۔ 
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مبارکباد پر امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
 ملاقات کے دوران دفاعی و عسکری امور میں پاکستان اور امارات کے درمیان تعاون کے تعلقات، مل کر کام کرنے کے ساتھ دونوں دوست ملکوں کے مشترکہ مفادات کےلیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان، نائب وزیراعظم و وزیر ایوان صدارت شیخ منصور بن زاید آل نہیان، شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نہیان، ایوان صدارت میں نجی امور کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نہیان، قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل علی محمد الشامسی اور چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل انجینیئر عیسی المزروعی بھی موجود تھے۔ 
یاد رہے آرمی چیف بننے کے بعد جنرل عاصم منیر اپنے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو العلا کے سرمائی کیمپ میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خیر مقدم کیا تھا۔
 ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ اور مشترکہ تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے تناظر میں ہے جس میں دفاعی شعبہ بھی شامل ہے۔۔
علاوہ ازیں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ریاض میں ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا۔ فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے اور سپورٹ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الٹرا پراسیسڈ غذاؤں سے بچنے کے آسان طریقے، صحت بخش متبادل کونسے؟

حکومت کا گیس شعبے میں اصلاحات کا منصوبہ، سوئی کمپنیوں کی تقسیم اور نجکاری پر غور

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

بیرونی ممالک سے لوٹنے پر کچھ لوگ لہجہ، لباس اور عادتیں کیوں بدل لیتے ہیں؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

ویڈیو

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

ایئر انڈیا کی پرواز فضائی ہچکولوں کا شکار، 14 افراد زخمی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ