سعودی اٹارنی جنرل کا مقدس مقامات کا دورہ، حج کی تیاریوں کا معائنہ

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب نے مقدس مقامات میں استغاثہ دفاتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حج 2024 کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس دورے کا مقصد کام کی روانی، عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی سروسز اور ان سے متعلقہ کارروائیوں کی جلدی تکمیل کا معائنہ کرنا تھا۔

مزید پڑھیں

شیخ سعود المعجب نے دورے کے دوران مقدس مقامات میں استغاثہ کی جدید عمارت کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے عدالت کی فوری فراہمی اور سعودی قیادت کی ہدایات کے نفاذ کی کوششوں کو بڑھانے کی تصدیق کی تاکہ حاجیوں کو بہترین سروسز فراہم کی جاسکیں اور وہ اپنے اہل خانہ کے پاس سلامت اور خوشی سے واپس جا سکیں۔

دورے کے اختتام پر شیخ سعود المعجب نے میدان میں کام کرنے والے عملے کا شکریہ ادا کیا اور سب کے لیے مسلسل کامیابی اور خوشحالی کی دعا کی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب پہلے ہی (ترجمان) ڈیوائس کا افتتاح کرچکے ہیں، جو کہ مصنوعی ذہانت کی تکنیک سے تیار کردہ پہلا قومی منصوبہ ہے۔

(ترجمان) ڈیوائس کے ذریعہ ملزمان کے بیانات کا فوری ترجمہ کرنا ممکن ہے جس میں لغوی غلطی کی شرح (صفر فیصد) ہے، اس ڈیوائس کو اس سال حج میں پہلی بار استعمال کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل