سعودی عرب: غیرقانونی طور پر حجاج کی منتقلی میں ملوث ملزمان گرفتار

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر سعودی پبلک سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے حج کے حوالے سے کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ پچھلے چند دنوں میں 140 جعلی حج کمپئین پکڑی گئیں۔ البسامی نے وضاحت کی کہ جعلی کمپئین میں ملوث تمام افراد کو مملکت بھر میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ نے اس سال کے حج کے لیے مختپف منصوبوں کی منظوری دی ہے، جس میں سیکیورٹی کے پہلو، نظام کی حفاظت کا منصوبہ، ہجوم اور ٹریفک کی روانی کا منصوبہ اور ہنگامی حالات کے منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے اب تک 64 ہزار غیر قانونی طور پر حجاج کی منتقلی میں ملوث لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتار اشخاص کی سزا 50 ہزار ریال تک ہوسکتی ہے۔

حج کے قوانین اور تعلیمات کی خلاف ورزی کرنے والے 21 افراد کے خلاف انتظامی احکامات جاری

دریں اثنا سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کے قوانین اور تعلیمات کی خلاف ورزی کرنے والے 21 افراد کے خلاف انتظامی احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ 61 افراد کو بغیر اجازت نامے کے حج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے راستوں پر سیکیورٹی فورسز نے 21 افراد کو پکڑا جو کہ حج کے قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ ان میں 8 غیر ملکی اور 13 سعودی شہری شامل ہیں، یہ کارروائی 7 جون 2024 کو عمل میں آئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کے خلاف 15 دن کی قید کی سزا، 10 ہزار ریال کا جرمانہ اور خلاف ورزی کی تفصیلات عوامی سطح پر شائع کی جائیں گی۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ غیر ملکی افراد کو ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا اور ان کے دوبارہ ملک میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی، جبکہ نقل وحمل کے لیے استعمال ہونے والی 3 گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور غیر ملکیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ حج کے نظام اور تعلیمات کی مکمل پابندی کریں تاکہ عازمینِ حج امن وسکون کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ