سعودی عرب حکومت کی جانب سے عازمین کرام میں ترجمہ والے قرآن کریم کے ہدیےکی تقسیم کا سلسلہ شروع

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حرمین شریفین کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبد الرحمٰن السدیس نے ذی الحجہ کے آئندہ 10 دنوں کے لیے متعدد سرگرمیوں اوراقدامات کو فعال کردیا ہے۔خاص طور پر قرآن کریم کی تقسیم پرزوردیا جا رہا ہے۔

مذہبی امور پریزیڈینسی برائے حرمین شریفین نے (ہدیۃ المصاحف) پروگرام کو مزید تیز کردیا ہے، جس کے تحت عازمین حج کے مذہبی تجربات کو بہتر اور قرآن کریم کی ہدایات سے بہرہ مند کرنے کے لیے قرآن کریم اورعالمی زبانوں میں ترجمہ شدہ مصاحف بطور ہدیہ دیے جاتے ہیں۔

مذہبی امور کے سربراہ، شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ پریزیڈینسی نے ذی الحجہ کے 10 دنوں کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں مذہبی سرگرمیوں کی تعداد بڑھانے کی مکمل تیاری کر کے اسے عملی جامہ پہنایا ہے تاکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین کے تجربات کو بہتر بنایا جاسکے اور وہ حج کی سعادت حاصل کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ حج سیزن 2024 میں پریزیڈینسی کا ہدف ہے کہ عازمین حج میں ایک ملین ترجمہ شدہ مصاحف بطور ہدیہ تقسیم کیے جائیں تاکہ حجاج کرام قرآن کریم کی آیات سے فیض یاب اور اس کی ہدایات پر عمل کر سکیں اور اس راستے پر چل سکیں جو ان کے دین ودنیا اور حج کو محفوظ بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں