مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور و دعوت وارشاد نے ہوٹل ہالیڈے ان مکہ مکرمہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے ایک مکمل میڈیا سینٹر قائم کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت 2322 عازمین حج کو 88 مختلف ممالک سے شاہی خرچ پر مدعو کیا گیا ہے۔ میڈیا سینٹر کو جدید وسائل، آلات اور مہارتوں سے لیس کیا گیا ہے اور اس میں ماہر میڈیا کے کارکن کام کررہے ہیں۔

میڈیا سینٹر کا مقصد سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے، یہ سینٹر وزارتِ مذہبی امور و دعوت وارشاد کی جانب سے پیش کردہ اہم پیغامات کو بھی پہنچاتا ہے۔

میڈیا سینٹر میزبان عازمین کو فراہم کی جانے والی سروسز کی کوریج کرتا ہے، خبریں اور ٹیلی ویژن رپورٹس نشر کرتا ہے اور مختلف مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ تعاون اور رابطے کو فروغ دیتا ہے تاکہ دیگر میڈیا ہاؤسز پروگرام کی تفصیلات کو مناسب طور پر نشر کرسکیں۔

میڈیا سینٹر میں پروگرام کے خصوصی مواد کو دکھائے جانے کے لیے بڑے الیکٹرانک اسکرینز نصب کیے گئے ہیں۔ یہ سب وزیرِ مذہبی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ کی نگرانی میں ہورہا ہے، جنہوں نے پروگرام کو ممتاز بنانے کے لیے ہر ممکنہ مدد اور نگرانی کی ہدایت کی ہے تاکہ سعودی حکومت کی قیادت کی توقعات پوری کی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماؤ زے تنگ سے متعلق مبینہ مذاق، چین میں ایمباپے کی اسپانسرشپ ختم

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 950 پوائنٹس سے زائد اضافہ

’اب تو عادی ہو چکا ہوں‘، ندا یاسر کی وائرل میمز پر یاسر نواز کا دلچسپ ردعمل

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں