الیکشن کمیشن کی چیف الیکشن کمشنر سے منسوب بیانات کی تردید

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے منسوب بعض ٹیلی ویژن چینلز پر چلنے والے بیانات کی سختی سے تردید کی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ کل اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے بارے میں ٹرانسفر درخواست کی سماعت کے دوران کمیشن کے سامنے ایک پٹشنر کے وکیل نے کہا تھا کہ 1977 اور 2024 کے انتخابات بیوروکریسی نے کرائے تھے اور یہ سب سے زیادہ مشکوک انتخابات تھے اس لیے 2024 کے انتخابات کے لیے عدلیہ سے ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی تعیناتی کی جانی چاہیے تھی۔

ترجمان کے مطابق پٹشنر کے وکیل کو جواب دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے 2024 کے انتخابات میں عدلیہ کی تعیناتی کے لیے ذاتی طور پر سپریم کورٹ آف پاکستان اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے ملاقاتیں کی تھیں اور ان سے اس مسئلہ پر طویل خط و کتابت بھی ہوئی لیکن کوئی مثبت پیشرفت نہ ہونے پر کمیشن کے پاس انتخابات میں صوبائی انتظامیہ کے افسران تعینات کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔

ترجمان نے کہاکہ اس سے ہٹ کر چیف الیکشن کمشنر سے منسوب تمام تر بیانات جھوٹے اور گمراہ کن ہیں اور کمیشن ان من گھڑت بیانات کو نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے جس کے لیے پیمرا سے مواد طلب کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اس کیس کی قومی اخباروں میں بھی رپورٹنگ ہوئی ہے اور ٹی وی چینلز گمراہ کن بیانات نشر کرنے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مئوقر قومی اخباروں بالخصوص ڈان اخبار کی رپورٹنگ سے استفادہ کرسکتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی جارحیت قاہرہ امن معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، پاکستان

سلامتی کونسل نے طالبان کاافغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان، فرحان یوسف کپتان برقرار

ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر آف لوڈ ہونیوالا مسافر بالآخر سعودی عرب کیسے پہنچا؟

کراچی ایئرپورٹ: مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، تحقیقات میں ایئرلائن قصوروار قرار

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی