دھاندلی کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹربیونل جج تبدیل کردیے

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے لیگی رہنماؤں کی درخواست پر اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے منتخب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف شکایات کا معامل دوسرے ٹربیونلز بھیجنے کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے میں ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور خرم نواز کی درخواست منظور کرلی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تینوں حلقوں سے متعلق درخواستیں دوسرے ٹریبیونلز منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ٹریبیونل کی تبدیلی کے لیے اسلام آباد کے ایم این ایز کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا، اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے تینوں ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن ٹریبیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

لیگی ممبران اسمبلی نے الیکشن ٹربیونل پر تعصب اور مفادات کے ٹکراؤ کا الزام لگایا تھا۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کیسز دوسرے ٹریبیونل کو منتقل کرنے کی استدعا منظور کی۔

یاد رہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات میں اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف مخالف امیدواروں نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے تینوں رہنماؤں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دیے تھے جبکہ معاملہ الیکشن ٹربیونل میں تھا۔ لیگی رہنماؤں نے الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے چند روز قبل الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں