بھارتی پرستاروں نے شاہین آفریدی سے کیا التجا کی؟

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی پرستاروں نے شاہین شاہ آفریدی سے التجا کی ہے کہ وہ بھارتی کپتان روہت شرما اور سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے خلاف اچھی بولنگ نہ کریں اور انہیں اپنا دوست سمجھیں۔

نیویارک میں بھارتی مداحوں نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات کی اور شاہین کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے پاگل ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی پنجاب سے خصوصی طور پر پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے امریکا آئے ہیں۔

بھارتی مداحوں نے شاہین آفریدی کے ساتھ نہ صرف سیلفیاں بنوائیں، تصاویر کھینچیں بلکہ ان سے درخواست بھی کی کہ برائے مہربانی آپ نے بھارت کے خلاف اچھی بولنگ نہیں کرنی، میچ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو اپنا اچھا دوست سمجھیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2024 کے گروپ ’اے‘ کا اہم ترین میچ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے مابین آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر نیو یارک کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp