پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے امید ہے کہ بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ ہم بہترین کھیل پیش کریں گے، ماضی پر انحصار نہیں کرتا، پاک بھارت میچ بڑا میچ ہے اور کھلاڑیوں کو اس کا اندازا ہے۔ گزری ہار بھول کر اس میچ پر فوکس کرنا ہوگا۔ ٹی20 میچ میں صورتحال تیزی سے بدلتی ہے، بس فیصلہ سازی میں پھُرتی درکار ہے۔
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عماد وسیم بھارت کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس دیکھ رہے اس لیے ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ہمیں پچ کی صورتحال کے مطابق بہتر کھیل پیش کرنا ہے۔ نئے میچ میں ہمیں بطور ٹیم اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے۔
گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کے یہاں دو 4 میچز زیادہ کھیلنے سےکسی کو اتنا فائدہ نہیں ہوتا کہ وہ میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہو۔ گرین شرٹس کی طاقت فاسٹ بؤلنگ ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس اچھے بؤلرز موجود ہیں، اس لیے نیویارک کی وکٹ پر بلے بازوں کو بہادری سے کھیلنا پڑے گا۔