پاک بھارت ٹاکرا: ’چلو چلو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم چلو‘ انٹری مفت

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج ٹی20 میچ کے لیے راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے فین پارک میں شائقین کے لیے انٹری فری کر دی گئی ہے۔ جنرل انکولژرز میں انٹری فری ہوگی جبکہ وی آئی پی انکوژلرز کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔

ورلڈکپ ٹی20 کے موقع پر آئی سی سی کی جانب سے پہلی مرتبہ مختلف ممالک کے اسٹیڈیمز میں فین پارکس بنائے گئے ہیں۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان، بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور امریکا کے مختلف ریاستوں میں فین پارکس بنائے گئے ہیں، جہاں مختلف میچز بڑی اسکرینز پر دکھائے جائیں گے۔

آئی سی سی نے آج امریکا کے شہر نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا میچ 8 مختلف مقامات پر دکھانے کا بندوبست کیا ہے۔ جس میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، نئی دہلی، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور 4 امریکی ریاستوں میں میچز بڑی اسکرینز پر دکھائے جائیں گے۔

راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پی سی بی حکام کے مطابق فین پارک میں انتظامات آئی سی سی کی ذمہ داری ہیں، پی سی بی نے صرف گراؤنڈ مہیا کیا ہے۔ فین پارک میں 5 سے زائد بڑی اسکرینز لگائی گئی ہیں، جہاں پاک بھارت میچ براہ راست دکھایا جائے گا۔

شائقین فین پارک کے ٹکٹس ’بک می ڈاٹ پی کے‘ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ فین پارک کے ٹکٹ 500 سے لے کر 1000 روپے تک مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل انکولژر کی ٹکٹ 500 روپے تھی جسے آج مفت کردیا گیا ہے، پریمئیم ٹکٹ 750 جبکہ وی آئی پی گیلری کا ٹکٹ 1000 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟