پاک بھارت میچ سے ہمیشہ کوئی کھلاڑی سُپر اسٹار بن کر ابھرتا ہے، نوجوت سنگھ سدھو

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سابق بلے باز اور مشہور کمینٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے ہمیشہ ایک کھلاڑی سپُر اسٹار بن کر کرکٹ کے افق پر ابھرتا ہے۔ اس مرتبہ بھی ٹی20 میچ سے ایک ستارہ ابھرے گا۔

بھارتی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ میچ کی سنسنی سے آج تک کوئی بچ نہیں سکا۔ اگر دونوں ممالک میں کوئی بھی کرکٹر سُپر اسٹار بننا چاہتا ہے تو پاک بھارت میچ اس کے لیے نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر کوئی بھارتی کرکٹر پاکستان کے خلاف اچھا کھیلتا ہے تو شائقین اس کی تمام بری اننگز بھول جائیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ایسے بہت سے مواقع آئے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے کوئی نہ کوئی کھلاڑی کرکٹ کی دنیا میں ستارہ بن کر چمکا۔ چیتن شرما اکثر مجھے یاد دلاتے ہیں کہ انہوں نے ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کی اور 200 وکٹیں حاصل کیں لیکن میں جہاں جاتا ہوں لوگ اس چھکے کے بارے میں پوچھتے ہیں جو جاوید میانداد نے آخری گیند پر مجھے لگایا تھا اور وہ سُپر اسٹار بن گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کی وجہ سے کھلاڑیوں پر اضافی دباؤ ہوتا ہے، لیکن اس سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ میرے لیے سب سے یادگار لحمہ وہ تھا جب میں پاکستان کے خلاف مین آف دی میچ قرار پایا تھا۔ دلچسپی، سنسنی خیزی، جذبات اور محبت کی وجہ سے پاک بھارت میچ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp