عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحی کے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع کے جزوی ابرد آلود رہنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت بھی قدرے اعتدال پر رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کے مطابق عیدالاضحی کے دنوں میں دن کے اوقات میں مطلع ابرآلود رہے گا، جنوب مغرب سے اچھی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی، درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اویس حیدر کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، کراچی میں جون کے آخر یا جولائی کی شروعات میں مون سون شروع ہو سکتا ہے،13جون اور اس کے بعد صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں فی الحال کوئی ہیٹ ویو کا امکان نہیں، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد جبکہ رات کے اوقات میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 6 دنوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم تاہم جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، اس دوران گلگت بلتستان، چترال، سوات اور کوہستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp