حج کے دوران زمزم پانی کی فراہمی، میڈیا وفود کا الزمازمہ کمپنی کا دورہ

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

1445 ہجری کے حج کے دوران دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 29 میڈیا اداروں کے وفود نے الزمازمہ کمپنی کے زمزم پانی کی بوتلوں کی آٹومیٹڈ پیکجنگ سینٹر کا دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد زمزم پانی کی پیداواری اور پیکجنگ کے مراحل کا جائزہ لینا تھا، جو عازمین کو ان کی رہائشگاہوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

شركة الزمازمہ کے بورڈ ممبر اور مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر بن سلیمان شوشو نے میڈیا وفود کو بتایا کہ زمزم پانی کی بوتلوں کی پیداوار، پیکجنگ کا عمل کیسے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام مراحل میں اعلیٰ معیار اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر شوشو نے یہ بھی انکشاف کیاکہ الزمازمہ کمپنی کا ہدف ہے کہ 40 ملین زمزم پانی کی بوتلیں حجاج کی رہائش گاہوں اور داخلے کے مقامات پر تقسیم کی جائیں اور ہر حاجی کو 22 بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ زمزم پانی کی بوتلوں پر بارکوڈ سروس متعارف کرائی گئی ہے تاکہ ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پانی کی طلب اور تقسیم کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

اس دورے نے میڈیا وفود کو زمزم پانی کی فراہمی کے جدید اور موثر طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا اور حج کے دوران حجاج کی سہولت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp