ایران میں صدارتی امیدواروں کا اعلان، احمدی نژاد ایک مرتبہ پھر دوڑ سے باہر

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران میں رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے 6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سابق صدر محمد احمدی نژاد کو ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ ملی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں وفات کے بعد رواں ماہ کی 28 تاریخ کو صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا۔

انتخابات کے لیے جن 6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پارلیمان کے موجودہ اسپیکر محمد باقر قالیباف اور سابق جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی شامل ہیں۔

امیدواروں کی فہرست میں پارلیمنٹ میں تبریز کی نمائندگی کرنے والے اصلاح پسند قانون ساز مسعود پزشکیان اور قدامت پسند سابق وزیر خارجہ مصطفی پور محمدی کے نام بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، تہران کے میئر علی رضا زکانی اور نائب صدر امیر حسین زادہ ہاشمی کے نام بھی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ایران کی وزارت داخلہ کے مطابق ایران میں انتخابات کی نگرانی کرنے والی شوریٰ نگہبان نے صدارتی انتخابات کے لیے 80 امیدواروں میں سے 6 کا حتمی انتخاب کیا ہے جن میں سے 5 قدامت پسند اور صرف ایک امیدوار کا تعلق اصلاح پسند کیمپ سے ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر محمود احمدی نژاد کو 2017 اور 2021 میں بھی صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔ وہ 2005 سے 2013 تک 4، 4 سال کی 2 مدتوں کے لیے ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔ مغرب میں عدم مقبولیت کے باوجود احمدی نژاد ایران کے غریب طبقات میں اپنے منصوبوں کی وجہ سے مقبول رہے ہیں۔

یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شوریٰ نگہبان احمدی نژاد کو ایک بار پھر انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے گی کیونکہ کسی بھی امیدوار کو خامنہ ای کی واضح اور بھرپور حمایت حاصل ہونا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟