فلم ’باجی‘ کے ڈائریکٹر نے اداکارہ میرا کے بارے کیا کہا؟

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لولی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا اپنے دلچسپ بیانات اور انگریزی بولنے کے انداز کے ذریعے لوگوں کو باتیں کرنے کا مواقع فراہم کرتی رہتی ہیں۔ میرا جی کئی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ ان کی آخری فلم ’باجی‘ تھی جو 2019 میں ریلیز ہوئی۔ ’باجی‘ کی ریلیز کے 5 سال بعد اب اس فلم کے ڈائریکٹر ثاقب ملک نے بھی میرا کے بارے نئے انکشافات کرکے سب کو حیران اور پریشان کردیا ہے۔

حال ہی میں ثاقب ملک ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ انہوں نے فلم ’باجی‘ میں میرا جی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا کے ساتھ کام کرنا ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔

ثاقب ملک کا کہنا تھا کہ فلم کی تیاری کے دوران میرا کے بارے میں بہت سی کہانیاں گھڑی اور افواہیں پھیلائی گئیں، لوگ میرا کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کر رہے تھے لیکن ان سب کے باوجود فلم کامیابی سے نہ صرف مکمل بلکہ ہٹ بھی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام کی لگن اور ان کی محنت تھی جو رنگ لائی، ثاقب ملک نے میرا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’میں میرا کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا کیونکہ وہ انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔‘

ثاقب ملک نے کہا کہ میرا کا چہرہ ایکسپریسو ہے جو بہت کچھ بیان کرتا ہے، آپ کو اس کے چہرے کے ساتھ زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کا چہرہ ہزار کہانیاں بیان کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا فلم کے سیٹ پر بھرپور انرجی کے ساتھ آتی ہیں لیکن ان میں ایک خامی ہے کہ وہ آسانی سے دوسروں کو باتوں میں آجاتی ہیں اور ان پر اعتماد کرلیتی ہیں۔

ڈائریکٹر ثاقب ملک کا کہنا تھا کہ میرا توہم پرست بھی ہیں، وہ سنی سنائی باتوں کو اہمیت دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا، اس سب کے باوجود کسی سے بھی پوچھیں تو سامنے آئے گا کہ ’باجی‘ کے ذریعے میرا کو جتنی پذیرائی ملی وہ حیرت انگیز ہے۔

ثاقب ملک نے کہا, ’یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے، میں میرا کی شاندار اداکاری پر ان کا اور اپنی سخت محنت پر اپنا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی