بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کتنے اثاثوں کے مالک؟ پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اکشے کمار کا بالی ووڈ اسٹار سے بزنس موگل تک کا سفر ان کی متنوع صلاحیتوں اور انتھک مہم جوئی کا ثبوت ہے۔ ان کی کامیابی مختلف شعبوں میں دلچسپی کے گہرے احساس کی عکاس ہے۔ اکشے کمار کے کل اثاثوں کا مالیت 7 سو 42 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

ایک فلم کا معاوضہ 135 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں

لائف اسٹائل ایشیا کے مطابق 100 سے زائد فلموں اداکاری کے جوہر دکھا چکے اکشے کمار انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں جو ہر فلم کے لیے 135 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ اکشے سال مین 4 سے 5 فلموں مین کام کرتے ہیں۔ تاہم ان کی مالی کامیابی صرف ان کے اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی سرمایہ کاری، برانڈز سے بھی حاصل ہوتی ہے۔

مختلف برانڈز سے بھی فی برانڈ 6 کروڑ روپے لیتے ہیں

اکشے کمار مختلف برانڈز سے بھی فی برانڈ 6 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ وہ ہری اوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے مالک بھی ہیں، جو فلم انڈسٹری میں ان کے کاروباری جذبے کی عکاس ہے۔ اکشے کمار کی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری ان کے فلمی کیریئر کی طرح متاثر کن ہے۔

ساحلِ سمندر پر واقع شاندار بنگلا 80 کروڑ روپے کا ہے

وہ ساحلِ سمندر پر بھی ایک شاندار عمارت کے مالک ہیں۔ ممبئی کے علاقے جوہو میں بنگلہ ہے، اس وسیع و عریض ڈوپلیکس میں ہوم تھیٹر، بیش بہا آرٹ کے نمونے، کشادہ لانز اور لگژری اشیائے ضرورت موجود ہیں۔ اس کی مالیت 80 کروڑ روپے ہے۔

ممبئی میں اسٹائلش اپارٹمنٹ کی مالیت 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے

’کیسری‘ سے شہرت پانے والے اداکار ممبئی کے کھار ویسٹ میں ایک اسٹائلش اپارٹمنٹ کے مالک بھی ہیں، جس کی مالیت 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ پہاڑی علاقے گوا میں، ان کے پاس پرتگالی طرز کا ایک وِلا ہے جس کی قیمت 5 کروڑ روپے ہے۔

260 کروڑ روپے مالیت کا پرائیویٹ جیٹ طیارہ بھی ہے

لائف اسٹائل ایشیا کے مطابق ان کے پاس 260 کروڑ روپے مالیت کا ایک پرائیویٹ جیٹ طیارہ ہے۔ انہیں لگژری گاڑیوں کا جنون بھی ہے، ان کے پاس 11 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں موجود ہیں۔

اکشےکمار اداکاری کے علاوہ مختلف کاروباری منصوبوں کے ذریعے بھی اپنی کاروباری بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وہ فلم پروڈکشن، فٹنس اقدامات اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جو ان کے متنوع مفادات اور وسیع کاروبار کے لیے اپنی شہرت سے فائدہ اٹھانے کے عزم کی عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp