اکشے کمار اور ارشد وارثی کی جولی ایل ایل بی 3 کب ریلیز ہورہی ہے؟

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹارز اکشے کمار اور ارشد وارثی نے ایک مزاحیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جولی ایل ایل بی3 کی ریلیز کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں اداکاروں کو مزاحیہ انداز میں بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا کہ کون اصلی ہے اور کون ڈپلیکیٹ ہے۔

اکشے کمار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اب کون اصلی ہے اور کون ڈپلیکیٹ، یہ ہم نہیں جانتے۔ لیکن آپ کو واقعی بہت مزہ آنے والا ہے۔ فلم کے ہدایت کار سبھاش کپور ہیں۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ارشد وارثی نے اپنی آنے والی فلم جولی ایل ایل بی 3 کی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے۔ بالی ووڈ کی یہ جوڑی ایک بار پھر شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہے۔

کامیڈی کورٹ روم ڈرامہ فلم جولی ایل ایل بی 3 کی تازہ ترین ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اکشے کمار اور ارشد وارثی ایک ساتھ ہیں۔ ویڈیو میں ارشد نے سب کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی جولی سے ہوشیار رہیں، جبکہ اکشے نے اپنا تعارف جولی کے طور پر کرایا۔

فلم کی کہانی اصلی اور جعلی جولی کے درمیان قانونی جنگ کے گرد گھوم سکتی ہے۔ سوربھ شکلا بھی مختصر ویڈیو میں نمایاں ہیں۔

جولی ایل ایل بی سیریز کی آخری والیم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں اکشے کمار اور ہما ​​قریشی نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ پہلی جولی ایل ایل بی فلم 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ارشد وارثی اور سوربھ شکلا نے اداکاری کی تھی۔

اکشے کمار اور ارشد وارثی نے اس کے علاوہ ویلکم2 دی جنگل نامی فلم میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے آخری بار 2022 میں بچن پانڈے میں بھی ساتھ کام کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

صرف ایف آئی آر سرکاری ملازمت سے نااہلی کی بنیاد نہیں، وفاقی آئینی عدالت نے 6 اصول طے کردیے

اسرائیل کی سالانہ 4 ارب ڈالر امداد بند کرنے کا اعلان بھی ٹرمپ کو شکست سے بچا نہ سکا

امریکی اطلاع پر ماسکو میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں نو عمر لڑکا گرفتار

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا