’توجہ چاہیے بھائی صاحب کو‘، اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے عمر اکمل کی ٹویٹ وائرل

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹرعمراکمل جن کو اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے انہوں نے حال ہی میں سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ شارٹس پہنے کھڑے ہیں اور ساتھ لکھا کہ براہ کرم توجہ فرمائیں، یہ تصاویر ان لوگوں کے لیے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ میں فٹ نہیں ہوں۔

عمر اکمل کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف رد عمل سامنے آ رہا ہے کسی نے کہا کہ ہمارا شک دور کرنے کا شکریہ، تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ آپ کو ڈبلیو ڈبلیو ای میں ہونا چاہیے جبکہ چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے عمر اکمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے عمر اکمل کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید لوگ آپ کی جسمانی نہیں بلکہ ذہنی فٹنس کی بات کر رہے تھے۔

وقاص نامی صارف نے لکھا کہ عمر اکمل کی یہ تصاویر اصلی نہیں بلکہ جعلی اور ایڈٹ کی ہوئی لگ رہی ہیں۔

عبداللہ نامی ایکس صارف نے عمر اکمل کا موازنہ کپتان بابر اعظم سے کرتے ہوئے لکھا کہ عمر اکمل تو بابر اعظم سے بھی زیادہ فٹ ہیں۔

ایک صارف نے عمر اکمل کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کھیلنی ہے، کسی نے آپ سے کیٹ واک نہیں کروانی۔

آمنہ کوثر نے طنزاً لکھا کہ ’توجہ چاہیے بھائی صاحب کو‘ ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے