خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی حالیہ کارروائی جس میں کیپٹن فراز سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے، کے بعد انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار 9 جون کو دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے آئی ای ڈی حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اُس روز بتایا تھا کہ کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 19 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا، انہوں نے 2020 میں پاک فوج کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp