اس سال پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے پیش کردیا ہے جبکہ وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی، اسی طرح مالی سال 22-2021 میں یہ تعداد 57 لاکھ تھی۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ 2 سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ ہوا، اسی طرح ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا اور ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ ہے۔

سروے کے مطابق ملک میں اونٹوں کی تعداد میں بھی ایک سال کے دوران کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران ملک میں بکروں اور بکریوں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بھیڑوں کی تعداد میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے پیش کرنے کے دوران کہاکہ آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن بی نہیں، ملک میں سب کو اپنی اپنی حیثیت کے مطابق ٹیکس دینا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp