ادارے تقسیم کا شکار، پی ٹی آئی نیا 9 مئی کرنے کا سوچ رہی ہے، رانا ثنااللہ کا انکشاف

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، اس وقت رپورٹس ہیں کہ پی ٹی آئی ایک نیا 9 مئی کرنے پر کام کررہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی اپنے لوگوں کی رہائی اور مینڈیٹ واپسی کی بات کررہی ہے تو اس کے لیے بھی کسی فورم پر مذاکرات ہی ہونے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر وہ ملنا چاہیں تو ہم خود ان سے بات کرسکتے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہو اور ہماری طرف سے انکار کیا گیا ہو۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اچھا تعلق ہے، مذاکرات کا ماحول بنا تو ضرور بات کریں گے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ جمہوری پارلیمانی سسٹم میں مذاکرات غیرمشروط ہونے چاہییں، نواز شریف کا بھی یہی موقف ہے کہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنا ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ اداروں میں بھی تقسیم ہے اور صورتحال تسلی بخش نہیں۔ ’ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ ہمیں فلاں جگہ سے انصاف نہیں ملے گا‘۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو جن حالات کا سامنا ہے اس کے لیے انہوں نے بڑی محنت کی، اور اب یہ ایک نیا 9 مئی کرنے کا سوچ رہے ہیں جس سے ان کی سوچ کا اندازہ ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp