مویشی منڈیوں کے علاوہ جانور کہیں فروخت نہیں ہوں گے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب بھر میں دفعہ 144 فوری نفاذ کردی گئی، محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگائی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ اس دوران صوبہ بھر کے دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا کینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں اتوار 23 جون تک کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم، پابندی کا اطلاق ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے کی تمام انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حکمنامے کے مطابق جاری کردہ تمام تر ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp