کراچی میں جانوروں کے بیوٹی پارلر میں کیا کچھ ملتا ہے؟

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدِ قرباں کی آمد آمد ہے اور جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے ویسے ویسے کراچی کی گلیاں خوبصورت جانوروں سے سچ رہی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ شہرِ قائد میں ہر چوک اور چوراہوں پر جانوروں کی سجاوٹ کے لیے بیوٹی پارلرز بھی موجود ہیں جہاں مختلف اشیا شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا بھرپور سامان رکھتی ہیں۔

جانوروں کو سجانے اور چارے سے بھرے اسٹالز کا کاروبار چند روز کا ہوتا ہے لیکن اس کاروبار سے منسلک افراد اچھی کمائی کرلیتے۔ ایک تاجر نے وی نیوز کو بتایا کہ یہ موسمی کام ہے مگر اچھی امدنی کی وجہ سے چھوٹے کاروباری بھی اس کام سے جڑ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جانوروں کو سجانا بچوں کا شوق ہوتا ہے مگر اس بار اشیا کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوچکا ہے تاہم کچھ اشیا ایسی بھی ہیں جن کی قیمتیں گزشتہ سال جتنی ہی ہیں۔

یہ بیوٹی پارلرز کیسے دکھتے ہیں اور وہاں کیا کچھ ملتا ہے، جانیے وقاص خان کی اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp