سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ سے متعلق کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں
فیصلے میں کہا گیا کہ مونال ریسٹورنٹ نے 3 ماہ میں جگہ خالی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
لامونتانا اور گلوریا جینز نے بھی رضاکارانہ طور پر ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی.
سپریم کورٹ نے کہا کہ 3 ماہ میں نیشنل پارک سے تمام کمرشل سرگرمیاں ختم کر دی جائیں اور پیر سوہاوہ میں نیشنل پارک کی جگہ پر قائم تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس بھی خالی کیے جائیں۔
تاہم سپریم کورٹ نے کہا کہ پیر سوہاوہ روڈ پر لائسنس شدہ دکانیں اور کھوکھے وائلڈ لائف بورڈ کی ہدایات کے مطابق کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 11 جون کو مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم دیا تھا۔