عید قربان سے قبل عام طور پر دیہات سے قربانی کے لیے جانوروں کو شہری منڈیوں میں لایا جاتا ہے لیکن جانور پالنے کے کچھ شوقین افراد ایسے بھی ہیں جو چھوٹی عمر کے جانور خرید کر انہیں سارا سال شہر کے بیچوں بیچ بنائے گئے باڑوں میں پالتے ہیں اور عید قربان قریب آنے پر فروخت کرتے ہیں۔
شہر میں جانوروں کا باڑہ بنانے پر کتنا خرچہ آتا ہے، یہ کتنی سرمایہ کاری سے شروع ہو سکتا ہے اور اس سارے عمل میں کتنا وقت صرف ہوتا ہے، بتا رہے ہیں ڈاکٹر صہیب ہماری ڈیجیٹل رپورٹ میں