امریکی ریاسست میساچوسٹس میں 23 جڑواں طلبا ایک ہی سال میں فارغ التحصیل

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام طور پر امریکا میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد زندہ بچ جانے والے بچوں کی شرح تقریباً 3فیصد ہے۔ لیکن اس کے باوجود امریکا کے ایک اسکول میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے کہ ایک ہی اسکول میں سے 23 طلبا ایسے ہیں جو جڑواں ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام سیٹ کا ایک ہی سال میں فارغ التحصیل ہونا کافی غیر معمولی قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23طلبا کا جڑواں سیٹ امریکی مڈل اسکول سے فارغ التحصیل ہوا ہے، جو آٹھویں جماعت کے سال کے گروپ کا تقریباً دس فیصد ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جڑواں بچوں نے بدھ کو میساچوسٹس کے نیڈھم کے پولارڈ مڈل اسکول سے گریجویشن مکمل کی، جس پر ہیڈ ٹیچر تماتھا بیبو نے اس تقریب کو کافی غیر معمولی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عام طور پر زیادہ سے زیادہ 5 سے 10 سیٹس ہوتی ہیں۔

پولارڈ مڈل اسکول کے فارغ التحصیل سبھی کو اپنی کمیونٹیز میں 10 گھنٹے تک سروس لرننگ مکمل کر نے پر ہرسال نیدھم ایکسچینج کلب 5کمیونٹی سروس ایوارڈز پیش کرتا ہے۔

ہیڈ ٹیچر تماتھا بیبو نے کہا کہ اس سال پہلی بار جڑواں بچوں کے ایک سیٹ  لوکاس اور سمیر پٹیل نے ایک ایوارڈ اور اپنی چیریٹی کے لیے عطیہ جیتا ہے۔ ایک اور طالب علم جو کہ جڑواں بھی ہے نے گریجویشن کی لیکن اس کا بھائی ایک مختلف اسکول میں پڑھتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی مرکز برائے صحت کے اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں جڑواں بچوں کا پیدائش کے بعد زندہ بچ جانے کی شرح تقریباً 3فیصد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ