سندھ کا 3 ہزار 300 ارب روپے کا بجٹ آج شام پیش کیا جائے گا

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاق اور پنجاب کے بعد سندھ کا آئندہ مالی سال کا 3 ہزار 300 ارب روپے پر مشتمل بجٹ آج شام کو پیش کیا جائے گا، بجٹ 50 ارب روپے خسارے کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جسے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔

سندھ کا 25-2024 کا بجٹ ٹیکس فری اور 50 ارب خسارے پر مشتمل ہوگا، سندھ بجٹ کا تخمینہ 3 ہزار 300 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 423 ارب روپے جبکہ مجموعی طور پر ترقیاتی بجٹ پر 959 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، ترقیاتی بجٹ کے لیے ریکارڈ 830 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، اور تعلیم کے لیے 400 ارب روپے اور صحت کے لیے 275 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

صوبے میں 5 ہزارنئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی جن میں سے 3 ہزارآسامیاں محکمہ ایجوکیشن کی ہوں گی، امن و امان کی بحالی کے لیے 170 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے بجٹ 25-2024 میں نئے ترقیاتی منصوبے شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے اے ڈی پی بُک میں شامل ہیں۔

محکمہ بلدیات اور ٹاؤن پلاننگ کے 1137 منصوبے بجٹ بُک کا حصہ ہیں ورکس اینڈ سروس کے 800 زیر تعمیر ترقیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی فنڈز میں شامل ہیں، پبلک ہیلتھ جاری 470 منصوبے بجٹ بُک کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

چیٹ جی پی ٹی کا بڑا اقدام، مفت صارفین کے لیے چیٹنگ کی حد ختم

ایران حکومت کا تختہ الٹنے کے منصوبے میں ناکامی پر موساد کے 2 اعلیٰ عہدیدار برطرف

کراچی: غریبوں کی خدمت کرنے والا ادارہ بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہ سکا، ایدھی سینٹر سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

نیشنل چیمپیئنز کپ: کھلاڑی ہفتے سے ملتان رپورٹ کریں گے، اسکواڈز کا اعلان

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟