’ اسے کہتے ہیں سرف ایکسل سے دھونا‘ محمد زبیر اور فہد حسین کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سینیئر صحافی فہد حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں فہد حسین سینیئر سیاستدان محمد زبیر کو کہتے ہیں کہ آپ کا تعارف کیسے کروایا جائے، آپ کو سابق ن لیگی کہوں سابق گورنر کہوں یا ماہر معاشیات کہوں؟ اس کے جواب میں محمد زبیر کہتے ہیں کہ میں جب کسی کو بتاتا ہوں کہ میرا پروگرام آج فہد حسین کے ساتھ ہے تو مجھے یہ تو نہیں بتانا پڑتا کہ فہد وہ جو ڈان نیوز میں ہوتے تھے یا وہ فہد جو وزیراعظم کا مشیر تھے۔

وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ امجد خان لکھتے ہیں کہ محمد زبیر نے ٹاؤٹ کو آئینہ دکھایا ہے۔

احمد جنجوعہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زبیر عمر نے فہد حسین کے ساتھ وہ کیا جو اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کے ساتھ کیا ہے۔

نوشین خالد لکھتی ہیں کہ محمد زبیر نے فہد حسین کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا وہ اسی کے حقدار تھے۔

ایک ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسے کہتے ہیں سرف ایکسل سے دھونا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔ محمد زبیر نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور میڈیاکمیونیکیشن تھے، انہوں نے 2022 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا اور اپریل 2023 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار

کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، جسٹس باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا