شوبز میں خواتین کی ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے، لڑائی اچھی نہیں لیکن ہوجائے تو’ تُن کے رکھو‘، نوشین شاہ

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوشین شاہ کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی باصلاحیت اور بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک ایسی اداکارہ ہیں جو اپنے زبردست فیشن سینس، اپنے انداز، ٹیلنٹ اور اپنا مافی الضمیر بیان کرنے میں ماہر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

نوشین شاہ بہت سے ہٹ ڈراموں کا حصہ رہی ہیں اور وہ ہمیشہ جان جہاں میں ایک مختصر کردار کے ساتھ بھی اثر چھوڑنے میں کامیاب رہتی ہیں۔

نوشین شاہ الائچی میڈیا کے یوٹیوب چینل کی مہمان تھیں اور انہوں نے انڈسٹری میں ہونے والی لڑائیوں کے بارے میں بات کی۔

وہ کافی صاف گو ہیں۔ انہوں نے خواتین کے ایک دوسرے سے لڑنے کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب نہایت صاف گوئی سے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں شو بز میں خواتین کے آپس میں جھگڑے ہوتے ہیں حتیٰ کہ ہاتھا پائی بھی ہوجاتی ہے۔

نوشین نے بتایا کہ ان کی بھی کئی مرتبہ لڑائی ہوچکی ہے۔ وہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ وہ لوگوں سے برائی کو نکال پھینکیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کسی سے لڑنا نہیں چاہیے لیکن اگر لڑائی شروع ہو ہی جائے تو پھر اپنی پوری قوت سے پٹائی (تُن کے رکھو) کریں۔

نوشین نے مزید کہا کہ دوسروں کو گھونسوں نہیں بلکہ دماغ سے مارنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟