پنجاب کی جیلوں میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کی جیلوں کو 100 فیصد محفوظ بنانے کے لیے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جیلوں کے ایک ایک انچ کو کیمروں کی کوریج میں لایا جائے گا۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت جیل ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات عاصم رضا اور متعلقہ سینیئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کی تمام جیلوں کے دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سیکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، اسپتال، لائبریری اور سب راستے سرویلنس میں آئیں گے، تمام پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب ہوں گے۔

ہائی سکیورٹی زون کی طرز پر جیلوں کے تمام مقامات کیمروں کی مانیٹرنگ میں ہوں گے، کیمروں کی تنصیب سے جیل میں کی جانے والی ہر حرکت سرویلنس میں آئے گی، نئے نصب کیے جانے والے کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق مانیٹرنگ کے لیے تمام جیلوں، آئی جی جیل آفس اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟