کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں میں کتنے ہزار ٹن اضافے کا امکان ہے؟

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روشنیوں کے شہر کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر گزشتہ سال کی نسبت اس سال کئی ٹن زیادہ کچرا جنریٹ ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں ایک لاکھ 13 ہزار ٹن کچرا جنریٹ ہوا تھا، امسال روشنیوں کے شہر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک لاکھ 54ہزار 482 ٹن آلائشوں اور کچرا جنریٹ ہونے کے امکانات ہیں، جو گزشتہ سال سے 41 ٹن زیادہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی امتیاز شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال عیدالاضحیٰ کے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں تقریباً ایک لاکھ 13 ہزار ٹن فضلہ اور میونسپل سالڈ ویسٹ جنریٹ ہوا تھا جسے موثر اور بروقت لینڈ فل سائٹس پر ٹھکانے لگایا گیا، اس سال 2024 کراچی سے 96ہزار 782 ٹن آلائشیں یا ایک لاکھ 54ہزار 482 ٹن آلائشوں اور کچرا جنریٹ ہونے کے امکانات ہیں۔

امتیاز شاہ نے بتایا کہ کراچی میں کچرے کے لیے شہر کی 246 یونین کمیٹیوں میں 99 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ سینٹرل سے 31 ہزار 100 ٹن آلائشیں اور کچرا جنریٹ ہو سکتاہے جس میں شرقی 27ہزار 50 ٹن، کورنگی 24ہزار 285 ٹن، جنوبی 20ہزا 303 ، کیماڑی 18 ہزار349 ٹن، ملیر16ہزار481 ٹن اور غربی 16ہزار 481 ٹن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے بھی عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے لیے گرینڈ آپریشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے، ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے کلیکشن پوائنٹس کے حوالے سے تمام نامزد عملے کے لیے تربیتی سیشن کا آغاز بھی کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp