امسال 18 لاکھ33ہزار 164 حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا، دیگر اعدادوشمار بھی جاری

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت حج وعمرہ نے حج 1445 کے موسم کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق اس سال حج کے دوران مختلف سروس اور انتظامات کے نتائج سامنے آئے ہیں۔

دو ملین سے زائد حج اور عمرہ کے کارڈ جاری کیے گئے، (نسک کیئر) مراکز میں 182,812 مستفیدین نے 207,597 خدمات حاصل کیں اور 54,227 افراد نے نسک سروس سے سوال پوچھنے کے لیے رابطہ کیا۔

وزارت حج وعمرہ کے تحت 170,000 سے زائد فیلڈ سٹاف نے سروسز فراہم کیں، جبکہ ضیوف الرحمن سینٹر نے 80,000 سے زائد کالز وصول کیں۔

مجموعی طور پر 1,833,164 حجاج نے حج ادا کیا، جن میں سے 1,611,310 بیرون ملک سے اور 221,854 اندرون ملک سے تھے۔ پہلے دن 850,000 سے زائد حجاج نے طواف الافاضہ کیا۔

روزانہ 9 ملین کھانے اور 300,000 زمزم پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ حجاج کی سہولت کے لیے 20,000 سے زائد بسیں چلائی گئیں، اور 6,000 ٹرپ ہوئے، 60,000 سے زائد ڈرائیورز اور گائیڈز شامل رہے، جبکہ حرم کے لیے 2800 ٹرانسپورٹ بسیں مختص کی گئیں۔ 200 سے زائد ممالک کے حجاج نے اس سال حج میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp