ٹی20 ورلڈ کپ، سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیمیں کونسی ہیں؟

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا۔ اب کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ’ سپر 8 ‘ شروع ہونے جا رہا ہے جس میں پہنچنے والی ٹیموں میں انڈیا، امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

سپر8 مرحلے میں  امریکا، بھارت، گروپ اے میں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان، ویسٹ انڈیز گروپ سی جبکہ  جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش گروپ ڈی سے پہنچی ہیں۔

سپر8 مرحلے میں دو گروپ ہیں۔ پہلے گروپ میں انڈیا، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش ہوں گی جبکہ دوسرے گروپ میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور امریکا کی ٹیمیں ہوں گی۔

سب ٹیمیں 3، 3 میچز کھیلیں گی۔ اس کے بعد دونوں گروپوں میں سے 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ سپر8 مرحلے کے سارے میچز ویسٹ انڈیز میں ہوں گے۔ یہ مرحلہ 19 جون سے 24جون تک جارہی رہے گا۔

گزشتہ روز ٹی20ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور کی آخری گیند پر اس وقت پورا کرلیا جب شاہین شاہ آفریدی نے ڈیلنے کو ایک شاندار چھکا لگایا۔ پاکستان نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور کپتان  بابر اعظم نے 32 بنائے۔

اس  سے پہلے آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 106 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔  آئرلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ صرف 4 بلے باز دوہرے ہندسے میں داخل ہوسکے۔  سب سے زیادہ رنز گریتھ ڈیلانے نے بنائے۔   انہوں نے 31اسکور کیا۔ مارک ایڈیئر نے 15، جارج ڈوکریل نے 11 رنز بنائے۔ جوش لٹل 22رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 پاکستان کی طرف سے شاہد شاہ آفریدی اور عماد وسیم  نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عامرنے 2  جبکہ ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔

آئرلینڈ کے خلاف کامیابی بھی پاکستان کے کسی کام نہیں آئی کیونکہ پاکستان پہلے ہی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے