وفاقی وزیر مذہبی امور کا وادی منیٰ میں موجود پاکستانی مکاتب کا دورہ، حجاج سے ملاقات

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا وادی منیٰ میں موجود پاکستانی مکاتب کا دورہ، منیٰ کے خیموں میں سہولیات کا جائزہ اور حجاج کرام سے ملاقات۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے وادی منیٰ میں موجود پاکستانی مکاتب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منیٰ میں موجود پاکستانی خیموں میں سہولیات کا جائزہ لیا اور حجاج کرام سے ملاقات کی۔

اس دوران جب کہ منیٰ میں سخت گرمی پڑ رہی تھی، چوہدری سالک کے دورے کے دوران موسم خوشگوار ہوگیا اور بارش شروع ہوگئی، جس پر حجاج کرام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور وہ خیموں سے باہر نکل آئے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پاکستانی حجاج کرام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی حفاظت کے پیش نظر سعودی حکام کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ سخت موسم کے پیش نظر رمی جمرات کے لیے شام 4 بجے کے بعد روانہ ہوں۔ وزیر مذہبی امور نے یہ بیان سعودی نسک ایپ سے آج جاری ہونے والی ہیلتھ ایڈوائزری کے تناظر میں دیا۔

اس سلسلے میں چوہدری سالک حسین نے پاکستان حج مشن ہسپتال کو بھی خصوصی انتظامات کی ہدایت جاری کی تھیں اور کہا تھا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور مشن ہسپتال میں ہنگامی انتظامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ