شعیب ملک اور ثنا جاوید نے بڑی عید پر بڑا سرپرائز شیئر کردیا

بدھ 19 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے عیدالاضحیٰ پر اپنے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا۔

رواں برس شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے عید کے موقع پر لی گئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں اس جوڑی کو خوشگوار اور رومانوی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

8.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ثنا جاوید اور 2.5 ملین فالوورز رکھنے والے شعیب ملک نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر یہ پوسٹس مشترکہ طور پر شیئر کی ہیں، پوسٹس کے کیپشن میں اس جوڑی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

شعیب اور ثنا کی پوسٹس نے دیکھتے ہی دیکھتے انسٹاگرام پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی جہاں مداحوں نے نہ صرف ان کی تصاویر کو خوب پسند کیا بلکہ ان کے لیے  نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

قبل ازیں، عیدالفطر کے موقع پر بھی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی تصاویر جاری کی تھیں جو سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین نے ملاحظہ کی تھیں۔

20 جنوری 2024 کو اپنی شادی کا اعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرنے والی جوڑی شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد یہ پہلی عید منارہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp