پاکستان کی ایک اور بڑی اداکارہ یتیم ہو گئیں

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مومنہ اقبال کا شمار پاکستان کی مشہور اور خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور پھر انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا جہاں انہوں نے ’پارلر والی لڑکی‘، ’عہد وفا‘، ’خدا اور محبت 3‘ جیسے ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے مقبولیت حاصل کی۔

 مومنہ اقبال بہت سیدھی سادی شخصیت کی مالک ہیں اور جب بھی وہ اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں تو وہ اپنے الفاظ بیان کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں۔

مومنہ اقبال اپنے خاندان سے بہت محبت کرتی ہیں جس کے لیے انہوں نے ہمیشہ کھل کر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

مومنہ اقبال نے گزشتہ رات انسٹاگرام پر رات 1 بجے انتہائی افسوسناک خبر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے اور اپنے اس درد اور غم کو شیئر کر رہی ہوں جس سے فیملی گزر رہی ہے۔

 مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ان کی بہت مدد کی اور ان کے کیریئر کے لیے بہت حوصلہ افزائی کی۔

مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے‘۔ جیسا کہ قرآن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بے شک ہم اللہ کے ہیں اور یقیناً ہم اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘