اوریگون کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا چیتے کا بچہ دربدر ہونے کے بعد کامیابی کے ساتھ اوہائیو منتقل کردیا گیا، جہاں اس کو نئی ماں اور دیگر 2 بچوں کے ساتھ جوڑا بنا دیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
مزید پڑھیں
وائلڈ لائف سفاری، اوری کے ونسٹن چڑیا گھر کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی امریکا کے اوریگون چڑیا گھر کی مادہ زیوری کے ہاں 7جون کو 2 بچے پیدا ہوئے جن میں سے ایک نر اور ایک مادہ بچہ تھا۔
نر محفوظ رہا جبکہ دوسرا مادہ بچہ انفیکشن کے ساتھ پیدا ہوا، جس کی وجہ سے وہ زندہ نہیں رہا، اور بعد ازاں زیوری نے بچ جانے والے بچے کو دودھ پلانا بند کردیا۔
اس بچے کو اب سنسناٹی کے چڑیا گھر اور بوٹینیکل گارڈن میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا تعارف ایک مادہ چیتے سے کرایا گیا جس نے 8 جون کو 2 بچوں کو جنم دیا۔
حکام نے بتایا کہ نئے آنے والے بچوں کو اس کی نئی ماں نے قبول کرلیا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئی ماں اور تینوں بچے بہت اچھی طرح رہ رہے ہیں، اور انہیں ایک خاندان کے طور پر بڑھتے ہوئے دیکھنے کے منتظر ہیں۔