پر اسرار طور پر غائب ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ امیگریشن کا سراغ مل گیا ہے۔
مزید پڑھیں
رواں سال 30 مئی کو امیگریشن و پاسپورٹ افسر حیات تارڑ پراسرار طور پر غائب ہوگئے تھے، حیات تارڑ کے اہلخانہ نے پاسپورٹ حکام پر الزام عائد کیا تھا کہ حیات تارڑ کو پاسپورٹ حکام نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ امیگریشن حیات تارڑ نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کر لیا ہے، حیات تارڑ کے بھائی صدف حسین کا بیان حلفی بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے ’میرا بھائی غائب نہیں ہوا تھا بلکہ رضاکارانہ طور پر غیر حاضر تھا۔‘
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حیات تارڑ مختلف الزامات کے باعث اپنے عہدے سے معطل کردیے گئے تھے، ان پر پاسپورٹس کے اجرا میں بے ضابطگی اور کرپشن کے الزامات ہیں۔