چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی پلان پر اہم اجلاس

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، سربراہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لیے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں، سیکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔

اہم سیکیورٹی اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے