ایس آئی ایف سی زرعی انقلاب سے جدید زرعی فارمنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے گرین پاکستان انیشیٹو پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت 70 لاکھ ہیکٹرز سے زائد غیر کاشت شدہ اراضی کو استعمال کرتے ہوئے جدید زرعی فارمنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

گرین پاکستان انیشیٹو کے اعلان کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایک لاکھ 40 ہزار ایکڑ جبکہ 85 ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے 4 لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین پر کاشت کے لیے معاہدے کر لیے ہیں۔

لینڈ انفارمیشن اینڈ مینیجمنٹ سسٹم کے قیام سے زراعت کو دور حاضر کے زرعی اصولوں سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے۔ زراعت کے شعبے میں ترقی سے قومی برآمدات میں اضافہ، غذائی تحفظ اور عوام کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومتی اور عسکری کاوشوں کی بدولت اب تک بڑے رقبے کو قابل کاشت بنایا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp