پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کی بڑی کامیابی؟

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں جاری و ساری ہیں۔ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اقدامات کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن، الائیڈ آسٹریلیا اور ٹیک ویلی پاکستان کے مابین اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کے مطابق پاکستان میں کروم بک مینوفیکچرنگ اسمبلی قائم کی جائے گی۔ الائیڈ کارپوریشن آسٹریلیا کے سی ای او اور بانی ارون سیٹھر جیکسن نے اس اہم معاہدے کے بارے میں بتایا کہ ’ہم نے این آر ٹی سی کے ساتھ پاکستان کے اندر کروم بک بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور پاکستان کی وزارت تعلیم کیساتھ ایک اور معاہدے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ارون سیٹھر جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طلبا کو گوگل الائیڈ اور ٹیک ویلی کے ذریعے وزارت تعلیم سے 5 لاکھ کروم بکس فراہم کی جائیں گی، این آر ٹی سی کی عالمی معیار کی سہولیات کی بدولت اب یہ ڈیوائسز پاکستان میں خود پاکستانی تیار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہت پُر جوش ہیں۔ اس منصوبے سے پاکستان میں نہ صرف طلبا مستفید ہوں گے بلکہ روزگار کے بھی بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ میں ایس آئی ایف سی اور وزارت تعلیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس شراکت داری میں مدد فراہم کی۔ الائیڈ کارپوریشن اس بہترین شراکت دادی کے نتائج دیکھنے کے لیے منتظر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع کا جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار