کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ہینڈ گرینیڈ اور رائفل برآمد

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہینڈ گرینیڈ اور رائفل برآمد کی ہے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس پل کے نیچے کچرا کنڈی سے ہینڈ گرینیڈ اور رائفل برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او اورنگی نے اطلاع ملنے پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ کے دوران ہینڈ گرینیڈ اور رائفل برآمد کی۔

پولیس نے بتایا کہ برآمدہ ہینڈ گرینیڈ اور زنگ آلود رائفل کو بورے میں ڈال کر کچرے میں پھینکا گیا تھا۔

پولیس نے فوری بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا، اگر یہ پھٹ جاتا تو ایک ہزار کلومیٹر کا علاقہ متاثر ہوسکتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp