اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے حساس اداروں سے رپورٹس طلب کرلیں

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حساس ایجنسیوں کو لاپتا شہری سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کے لاپتا ہونے  سے متعلق درخواست پر راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں تعینات انٹر سروسز انٹیلی جنس اور ملٹری انٹیلی جنس کے سیکٹر کمانڈرز سے رپورٹس طلب کر لی ہیں۔

خلیقہ خورشید کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق وادی نیلم کے رہائشی مسٹر خورشید 7 جون کو لاپتا ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید راولپنڈی میں تھے اور اسلام آباد کے G-13  سیکٹر گئے تھے، لیکن گھر واپس نہیں آئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے آئی ایچ سی کو بتایا کہ خورشید کے بھائی نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے لیکن ان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

ہفتے کے روز اپنے حکم میں، عدالت نے نوٹ کیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے 14 جون کی ہدایت کی تعمیل میں حکومت کو تحریری رپورٹس جمع کرائیں۔ ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی دونوں رپورٹس نے خورشید کی تحویل سے انکار کیا ہے۔

وزارت دفاع کے لا آفیسر نے جسٹس کیانی سے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے رپورٹس جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم دیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد جموں و کشمیر کے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی رپورٹس اپنے دستخطوں کے ساتھ تحریری طور پر پیش کریں۔ اگلی سماعت 24 جون کو مقرر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ٹرین میں ملنا والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بنا گیا

صحارا کی گرد نے یونانی جزیرے کو نارنجی رنگ میں ڈبو دیا، پروازیں متاثر، طوفان سے تباہی

بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے تباہی، متعدد ہلاکتیں

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟