اسلام آباد ہائیکورٹ : جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے لارجز بینچ کے ایک رکن کی چھٹی پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کرنی تھی، بینچ کے رکن جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج چھٹی پر ہیں، جس کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ کے لیے کاز لسٹ دوبارہ جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ 7 مئی کو ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام لکھا گیا خط سامنے آیا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے خط میں لکھا تھا کہ ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

ان کی درخواست پر عدالت نے چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر  پر مشتمل لارجز بینچ تشکیل دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے اس کیس کی 14 مئی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ 25 مئی کو جاری کیا تھا، ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلے میں اینکر پرسن طلعت حسین، وقاص ملک ایڈووکیٹ اور صحافی مطیع اللہ جان کو نوٹس جاری کیے گئے تھے اور حکم دیا گیا تھا کہ یہ افراد آئندہ سماعت سے پہلے اپنے جواب عدالت میں جمع کرائیں۔

تحریری فیصلے میں پیمرا کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ زیر بحث انٹرویوز کا ٹرانسکرپٹ تیار کرے اور اسے آئندہ تاریخ کو عدالت میں پیش کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے میں سینیئر اینکر پرسن حامد میر، صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو عدالتی معاون مقرر کیا تھا، اسی طرح سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ احمر بلال صوفی اور سید احمد حسن شاہ ایڈووکیٹ بھی عدالت کی معاونت کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز کا پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے 3 دن کا الٹی میٹم، روزانہ دوروں کا حکم

اسلام آباد: جاپان سیلف ڈیفینس فورسز ڈے کی 72 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد

امریکی وسط مدتی انتخابات ختم، 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹس میں نئی صف بندی شروع

پاکپتن میں مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پاکستان معاشی بحران سے نکل کر استحکام کی جانب گامزن، آئی ایم ایف کا ٹیکس آمدن بڑھانے پر زور

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟