اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا لبنان کے خلاف جنگ کا عندیہ

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل  کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے خلاف جنگ کی شدت کم اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایک طویل ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ اسرائیل لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی شمالی سرحد پر مزید فوجی بھیجنے کی تیاری کررہا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے ساتھ شدید جنگ کا دور گزر گیا، اسرائیل اب لبنان بارڈر پر توجہ مرکوز کرے گا، غزہ میں جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتا البتہ رفح میں آخری مراحل چل رہے ہیں، جس کا یہ مطلب نہیں کہ حماس کے خلاف جنگ ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوجیوں کی کم تعداد کی ضرورت ہوگی، باقی فوج حزب اللہ سے مقابلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، حزب اللہ سے امن معاہدہ اسرائیلی شرائط کے تحت ہی ممکن ہے۔

دوسری جانب کویت نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر لبنان سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے کویتی بحری جہاز گزشتہ روز لبنان میں موجود شہریوں کے انخلا کے لیے روانہ کردیا گیا، ایک دن پہلے ہی کویت نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے بھی گزشتہ روز امریکا کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل غزہ پٹی، لبنان اور اضافی علاقوں میں کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے فوری بعد ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کردیے تھے، تاہم اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شدت آچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے