سپریم کورٹ: عمران خان کی نااہلی کے خلاف زیر التوا اپیل کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنی نااہلی کے خلاف زیر التوا اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔

وکیل علی ظفر کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کی نااہلی کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ مقدمات کی وجہ سے عمران خان پارٹی چیئرمین اور ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہو پا رہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہے جبکہ درخواست گزار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کے بعد پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔

’الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹس میں کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی‘۔

درخواست گزار کے مطابق ان مقدمات کی وجہ سے درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی اور ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہو پا رہے جبکہ زیر التواء اپیل کی وجہ سے درخواست گزار ضمنی انتخابات میں حصہ بھی نہیں لے سکتے۔

واضح رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف 10 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، جس کی جلد سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں