فسادات پر اکسانے کا الزام: سابق ایرانی صدر کی بیٹی کو پانچ برس قید

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت پر پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر کی بیٹی فائزہ ہاشمی کے وکیل نے الزامات کی تفصیل فراہم کیے بغیر سزا کی تصدیق کی ہے۔

تہران میں سرکاری استغاثہ نے فائزہ ہاشمی پر گزشتہ برس ’نظام کے خلاف پروپیگنڈہ‘ کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی تھی۔

گزشتہ برس ستمبر میں ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ کُرد النسل ایرانی طالبہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران فائزہ ہاشمی کو تہران میں ’فسادات پر اکسانے‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پُرتشدد مظاہرین نے سنہ 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد سے اب تک ملک کا نظام چلانے والی مذہبی رہنماؤں کی حکومت کو مشکل ترین صورتحال سے دوچار کیا ہے۔

سابق صدر کی بیٹی کا دفاع کرنے والی وکیل ندا شمس نے ٹویٹ کیا کہ ’فائزہ ہاشمی کی گرفتاری کے بعد اُن کو پانچ برس قدی کی سزا سنائی گئی لیکن یہ سزا حتمی نہیں ہے۔‘

سنہ 2012 میں بھی فائزہ ہاشمی کو حراست میں لے کر قید میں رکھا گیا تھا اور اُن پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اُس وقت اُن پر سنہ 2009 کے متنازع صدارتی الیکشن کے حوالے سے ’ریاست مخالف پروپیگنڈہ‘ کرنے کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق صدر ہاشمی رفسنجانی سنہ 2017 میں انتقال کر گئے تھے۔
سابق صدر رفسنجانی کو اُن کے دورِ حکومت میں اختیار کی گئی آزاد معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پذیرائی ملی جو معروضی حالات کے مطابق تھیں۔

اُن کے دور میں مغرب سے بہتر تعلقات کی مہم چلی تھی جس پر اُن کی حمایت اور مخالفت میں بھی شدت دیکھی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کھولنے پر پیشرفت ہوئی ہے، مارکو روبیو

ٹوکنومکس: چیٹ جی پی ٹی مفت کیوں ہے، مستقبل میں اے آئی کی قیمت کیسے طے ہوگی؟

ارشد ندیم لوزان ڈائمنڈ لیگ 2026 کے جیولین تھرو مقابلے میں شامل، نیراج چوپڑا سے مقابلہ ہوگا

نواز شریف سے گزارش ہے کہ مریم نواز کو کراچی بھیج دیں، شاید وہ شہر کو ٹھیک کردیں، وسیم اختر

الٹرا پراسیسڈ غذاؤں سے بچنے کے آسان طریقے، صحت بخش متبادل کونسے؟

ویڈیو

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

ایئر انڈیا کی پرواز فضائی ہچکولوں کا شکار، 14 افراد زخمی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ