ایک منٹ کے ایک کروڑ روپے، اتنے زیادہ پیسے لینے والی اداکارہ کون ہیں؟

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریز میں ہوتا ہے اور یہاں کے فنکاروں کا شمار بھی دنیا کے بااثر اور مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو پوری دنیا میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اپنی اسی مقبولیت کے پیش نظر بالی ووڈ میں کام کرنے والے فنکار فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں لیتے ہیں۔ ان نامور اداکاراؤں میں دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، کرینہ کیف، پریانکا چوپڑا، شردھا کپور اور انوشکا شرما کے علاوہ بھی بہت بڑے بڑے نام ہیں۔

تاہم بھارت کی معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف سمیت بالی وڈ کی مقبول اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے فلم میں ایک آئٹم نمبر کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اروشی روٹیلا ساؤتھ انڈین فلم میں آئٹم نمبر کے 2 کروڑ روپے وصول کرچکی ہیں۔

اروشی نے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2013 میں سنی دیول کی فلم سنگھ سب دی گریٹ میں اپنی اداکاری سے کیا تھا اور پھر بعد میں بھاگ جانی، صنم ری، گریٹ گرینڈ مستی، ہیٹ اسٹوری 4، پاگل پنتی سمیت متعدد فلموں میں نظر آئیں۔ انہوں نے کنڑ، بنگالی، تامل اور تیلگو فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ اداکارہ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم جہانگیر نیشنل یونیورسٹی ہے جو 21 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟