آزاد جموں و کشمیر میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ماہ جولائی میں طوفانی بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں 30 سے55 ملی میٹر بارش کا امکان ہے، اس دوران کشمیر کے اضلاع پونچھ، کوٹلی، میرپور اور نیلم میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔
جاری الرٹ کے مطابق، جولائی کے دوسرے ہفتے میں 35 سے 50 ملی میٹر تیسرے ہفتے میں پورے آزاد کشمیر 15 سے 30 ملی میٹر بارش کی توقع ہے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ جولائی کے آخری ہفتے میں 70 ملی میٹر بارش متوقع ہے جس کے باعث سیلاب اور طغیانی سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔
علاوہ ازیں، شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔
این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر بھر میں ہنگامی بنیادوں پر سختی سے پیشگی ممکنہ ضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔