آڈیو لیکس کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیمبر میں سماعت کی حکومتی استدعا مسترد کردی

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آڈیو لیکس کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے چیمبر میں سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستارنے ریمارکس دیے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیرقانونی ہے، کسی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب کی آڈیو لیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کوبتایا کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ایک ایس او پی کے مطابق آئی ایس آئی اور آئی بی براہ راست سروس پرووائیڈرز سے ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت پڑنے پر ان ایجنسیز سے ڈیٹا لے سکتے ہیں۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایس او پی ایک سیکشن افسر نے جاری کیا ہے جس میں متعلقہ اتھارٹی کا ذکر نہیں، وزارتِ داخلہ کو یہ اختیار کیسے حاصل ہے، کس قانون کے تحت یہ ایس او پی جاری کیا گیا، وارنٹ کے بغیر لائیو لوکیشن کیسے شیئر کی جا سکتی ہے، حکومت نے کس قانون کے تحت فیصلہ کیا کہ یہ ڈیٹا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ اتھارٹی کی جانب سے کسی کو فون ٹیپنگ کی اجازت نہیں دی گئی، پی ٹی اے سرویلینس نہیں کررہی بلکہ ریگولیٹر ہے، اسلام آباد پولیس کے وکیل نے بتایا کہ نہ ہم سرویلینس کرتے ہیں نہ ہی کال ریکارڈ کرتے ہیں بلکہ وقوعہ ہونے کے بعد میٹریل حاصل کرتے ہیں، میٹریل کے حصول کے لیے وارنٹ لینا ضروری نہیں۔

جسٹس بابر ستار بولے؛ کیا 11 سال میں وارنٹ لینے کی آپ کو ضرورت پیش نہیں آئی، کس نے آئی جی کو کہا ہے کہ وارنٹ نہ لیں، کیا پارلیمنٹ بے وقوف تھی جس نے یہ قانون بنایا تھا، جس پر آپ نے 11 سال میں ایک دفعہ بھی عمل نہیں کیا، ایک قانون ہے 11 سال میں ایک دفعہ بھی کسی نے ڈیٹا کے حصول سے قبل وارنٹ حاصل نہیں کیے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس موقع پر جج سے چیمبر میں سماعت رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس حوالے سے مکمل آگاہی دیں گے، جس پر جسٹس بابر ستار بولے؛ کیا میں آپ سے دہشت گردوں سے متعلق دریافت کررہا ہوں، صرف قانون کا پوچھا ہے، یہ نیشنل سیکیورٹی کا معاملہ نہیں، آپ کی چیمبر سماعت کی درخواست مسترد کرتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے آڈیو لیکس کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ اس سماعت کے تحریری حکم نامے میں آئندہ سماعت کی تاریخ جاری کردی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی

امریکی ورک ویزا فیس میں ہوشربا اضافہ، 71فیصد بھارتی لپیٹ میں آگئے

سعودی واٹر اتھارٹی کا پانی صاف کرنے کی ٹیکنالوجیز کے لیے ورچوئل انویشن سینٹر کا آغاز

ایران پر پابندیوں کی بحالی سے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کا خطرہ ہے، پاکستان

بچیوں سے زیادتی کے ملزم پر عدالت کے احاطے میں تشدد

ویڈیو

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے